2021کئی اہم شخصیات بھی اپنے ساتھ لے گیا


2021 کو الوادع کہنے کا وقت آگیا لیکن دو ہزار اکیس  جاتے جاتے کئی اہم شخصیات کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

اس سال بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کا انتقال دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو اداس کر گیا۔ دلیپ کمار نے 98 سال کی عُمر پائی۔ 7 جولائی کو ان کا انتقال ہوا۔

ملکہ برطانوی ملکہ کے شوہر،، شہزادہ فِلپ 9 اپریل کو 99 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ گئے، دل کے عارضے میں مبتلا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات سے قبل ملک بھر میں آٹھ روز تک قومی سوگ منایا گیا.

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سابق آرمی چیف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، جس وہ اپنی اہلیہ اور 14 فوجی شئینیر اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے.۔

امریکا کے سابق وزیر خارجہ  کولن پاول کی موت کی وجہ بھی کورونا وائرس بنی، کولن پاول نے جنگ اور امن دونوں ہی اوقات میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن صدور کے ساتھ کام کیا۔

امریکی ٹی وی اور ریڈیو کے شہرہ آفاق میزبان لیری کنگ کورونا کی وجہ سے ستاسی سال کی عمر میں 21 جنوری کو دنیا سے چل بسے، لیری کنگ نے تریسٹھ سال ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا میں کام کیا۔

ایچ بی او کی ڈرامہ سیریزدی وائرسے مشہورہونے والے اداکار مائیکل کے ولیمز 54 سال کی عمر میں نشے کی لت کی وجہ سےستمبر کو انتقال کر گئے۔

مشہور فلمساز اور آئرن مین اداکار کے والد رابرٹ ڈاؤنی سینئر 85 سال کی عمر میں پارکنسنز کی بیماری سےجولائی کو جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی اداکار اور بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی سدھارتھ شکلا بھی 40 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 2 ستمبر کو اپنے مداحوں کو چھوڑ گئے۔


متعلقہ خبریں