کالے بلدیاتی قوانین کے خاتمے تک مذاکرات نہیں ہوں گے، خالد مقبول صدیقی

کراچی و حیدرآباد میں نئی حلقہ بندیاں کی جائیں وگرنہ احتجاج ہو گا، ایم کیو ایم

فائل فوٹو


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو 250 ارب روپے جاتے ہیں۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت سندھ سے کالے بلدیاتی قوانین کے خاتمے تک مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پہلے کالے بلدیاتی قوانین کو ختم کریں، تب مذاکرات شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے کالے قوانین کو مسترد کردیا ہے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے کہہ رہے ہیں کہ ووٹ نہیں تو روڈ فیصلہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں