جب سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے مشہور فلم ٹھکرا دی

فوٹو: فائل


بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے میگا ہٹ فلم چک دے انڈیا میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  2007 میں دی انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ آدتیہ چوپڑا کی فلم کو مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مداحوں کے جذبات کو مجروح نہیں کر سکتا تھا۔

دبنگ اداکار نے کہا تھا کہ مجھے فلم نہ کرنے پر افسوس نہیں ہے لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس کے بارے میں میرا فیصلہ غلط تھا۔

سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ مجھے فلم کے کلائمیکس سے اختلاف تھا، مجھے یہ بھی مسئلہ تھا کہ اگر آپ پاکستان سے ہار رہے ہیں تو اگلے میچ میں آپ کو پاکستان کو ہرانا بھی ہو گا۔ مجھے فلم کے ٹائٹل سے بھی مسئلہ تھا۔

خیال رہے کہ بھارت کی میگا ہٹ فلم کا مرکزی کردار کنگ خان شاہ رخ خان نے نبھایا تھا جسے بہت پسند کیا گیا۔


متعلقہ خبریں