بھارتی اداکارہ نے چوری کا اعتراف کر لیا


عامر خان کی فلم دنگل سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ نے ساڑھیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ نیٹ فلیکس کی فلم میناکشی سندریشور میں انہیں مدورائی کی ساؤتھ انڈین خاتون بننے کا موقع ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار سلمان خان مداحوں پر برہم

جس میں ان کو کان اور سلک کی ساڑھیاں دی گئیں، جو بےحدخوبصورت تھیں، اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان میں سے کئی ساڑھیاں چوری کر لیں، کیونکہ ان کو اصل زندگی میں ساڑھیاں پہننے کا شوق ہے۔

ثانیہ ملہوترا کا کہنا تھا کہ میناکشی کی شوٹنگ کورونا لاک ڈاون کے فورا بعد شروع ہوئی تھی، جس میں ان کو کام کر کے بہت مزا آیا۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ شوری شدہ ایک ساڑھی انہو ں نے اپنی دوست کی شادی پر بھی پہنی، جسے بہت پسند کیا گیا۔


متعلقہ خبریں