پاکستان مشکلات سے دوچار ہے، صورتحال3 سالوں میں نہیں بگڑی، وزیر خارجہ

پی ٹی آئی ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنا ہو گا، شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مالی مشکلات سے دوچار ہے لیکن ملک کی مالی خود مختاری کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پارلیمنٹ اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ بھی کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مالی مشکلات کے پیچھے موجود عوامل کو دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال گزشتہ 3 سالوں کے دوران نہیں بگڑی۔

منی بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی صورتحال کب سے خراب ہوئی ہے؟ سب کو پتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورم پورا کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے لیکن اپوزیشن پرائیوٹ ممبر ڈے پر کورم کی نشاندہی کررہی ہے جب کہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔

فون نہ بجتے تو پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو جاتا، خواجہ آصف کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک ممبر نے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کو نقصان ہوگا تو میں یقین دلاتا ہوں کہ ایٹمی پروگرام پر قومی اتفاق ہے۔


متعلقہ خبریں