پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے منی بجٹ کو معاشی خود مختاری کا سرنڈر قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے۔

منی بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ووٹ آپ کے نہیں ہیں، وہ سہولت کاری سے آئیں گے۔

انہوں نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ معاشی خود مختاری پر سرنڈر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

منی بجٹ پارلیمنٹ کی خود مختاری پر حملہ، حالات مزید بدترین ہو جائیں گے، شہباز شریف

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے روپ میں وائسرائے آچکا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم سب کو مل کر منی بجٹ کی مخالفت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی ، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اس موقع پر کہا کہ ابھی تک منی بجٹ سے متعلق کوئی بل پیش نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں