سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوشیار: مقدمہ درج ہو گا

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے قابو: ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری جاں بحق

کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوشیار ہو جائیں۔ شہر قائد کی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے عوام الناس سے مدد طلب کر لی ہے۔

منشیات میں نکلے ، ہوائی فائرنگ میں پکڑے، جیل سے رہا ہونے والے تینوں ملزمان پھر گرفتار

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے شہریوں سے مدد طلب کر لی ہے۔

اس حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ کا نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ شہری سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیوز بنا کر 03435142770 نمبر پر بھیجیں۔

ہوائی فائرنگ پر دلہن کا شادی سے انکار

کراچی پولیس ترجمان کے مطابق ہوائی فائرنگ کی شکایات موصول ہونے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

نئے سال کی خوشی، لاہور میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 32 زخمی

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف کے دفتر میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کے لیے باقاعدہ  ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں