قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کا مطالبہ

حکومت نے بڑے وعدے کیے، لارے لگائے، سب کا سب فراڈ اور جھوٹ نکلا: راجہ پرویز اشرف

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔

وفاقی کابینہ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کا کام ہے لیکن   اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسی بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے استفسار کیا کہ حکومت قومی سلامتی پالیسی کو خفیہ رکھ کر کون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے؟

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

پی پی کے مرکزی رہنما نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دریافت کیا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو پالیسی بتائے بغیر اس پر بحث کرانا چاہتی ہے؟

سینیٹ اجلاس، قومی سلامتی پالیسی پیش نہ کرنے پر حزب اختلاف کا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے واضح کیا کہ پاکستان اور اس کی سلامتی ہم سب کے لیے مقدم ہے۔


متعلقہ خبریں