نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے: رحمان ملک

نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے: رحمان ملک

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ حالات دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنی پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہیں وہ کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے۔

پی پی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بدترین ہیں اور مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ انہوں نے یشن گوئی کی کہ ڈالرز مزید بڑھے گا۔

ٹماٹر، انڈے، چینی اور خواتین کے جوتوں سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز نے میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی سیاست کے لیے آئندہ ڈھائی ماہ بہت اہم ہیں کیونکہ بہت سی باتیں کلیئر ہونے والی ہیں۔


متعلقہ خبریں