وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی


 وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔ وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے۔اب یہ بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس  کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس  شروع ہوگیا۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کو منی بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور مہنگاہوگا، موبائل فون ، گاڑیاں ، میک اپ اور اسٹیشنری مہنگی ہونے کا امکان

اتحادی جماعتوں کے لئے ایم کیو ایم، ق لیگ ، جی ڈی اے اور بے اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں ایک ہزار700 سے زائد اشیا پر ٹیکس لگے گا۔ 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ہوگی ۔

 

 


متعلقہ خبریں