گندم کے ذخائر کھانے والے چوہوں کو بھی نیب نے پکڑا، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ سکھر میں گندم کے ذخائر کھانے والے چوہوں کو بھی نیب نے پکڑا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو دیانتداری کی مثال بن کر کام کرنا چاہیے۔ رواں سال 200 کارروائیاں کی گئیں اور کچھ مزید ہوں گی جبکہ ریکوریز کے حوالے سے کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال میں سب سے زیادہ ریکوریاں کی گئیں جن میں سے 541 ارب کی ریکوریاں براہ راست اور بلاواسطہ ہیں۔ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نے 14 ارب روپے ادا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا خواب پورا کرنے کی کوشش کروں گا، وزیر خزانہ

برآمدگی کے حوالے سے جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب نہ ہوتا تو یہ ریکوریاں ان متاثرین میں تقسیم نہ ہوتیں اور نیب کے پاس تمام ریکوریز کا ریکارڈ موجود ہے۔ نقدی میں 56 ارب روپے سوسائٹیز سے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سادہ ہونا چاہیے لیکن دھوکے سے بچنا بھی ضروری ہے کیونکہ اراضی خریدتے وقت تصویر وہ لگائی جاتی ہے جو حقیقت کے برعکس ہوتی ہے۔ سکھر میں گندم کے ذخائر ادھرادھر ہو گئے تھے اور پوچھنے پر کہا گیا کہ چوہوں نے کھا لیے ہیں پھر نیب نے ان چوہوں کو پکڑ لیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پر تنقید ضرور کریں لیکن ثبوت کے ساتھ کریں۔ نیب نے 36 ہزار افراد کو ان کی رقوم واپس کی ہیں۔


متعلقہ خبریں