بھارت میں اومیکرون، ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

بھارت میں اومیکرون، ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

نئی دہلی: بھارت میں نئی دہلی کے بعد ممبئی میں بھی کورونا کی پابندیاں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے اور اب نئی دہلی کے بعد ممبئی میں بھی اومیکرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پابندیاں لگ گئی ہیں۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اومیکرون کے کیسز میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور ممبئی میں بھی کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے اور ہی دن میں 2 ہزار 500 سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جو 7 جنوری تک نافذ رہے گی۔

اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے باعث نئی دہلی اور ممبئی میں کوئی نئے سال کا جشن نہیں منایا جائےگا جبکہ تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز کا سونامی آنے والا ہے، عالمی ادارہ صحت

محکمہ صحت کے مطابق ممبئی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم مریضوں کی اکثریت کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آ رہی تاہم دہلی میں منی لاک ڈاؤں نافذ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کے باعث دہلی میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر دی گئیں اور تمام اسکول، کالجز، شادی ہال، جم اور سینما گھر بند کر دیئے گئے ہیں تاہم ایس او پیز کے تحت سیلون کھلے رہیں گے۔

دہلی میں مسافر بسوں میں 50 فیصد تک مسافروں کو سفر کی اجازت دی گئی ہے اور کسی کو گاڑی میں کھڑا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ رکشہ، ٹیکسی میں صرف 2 مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں