دبنگ خان کا دبنگ انداز، رکشہ چلانے کی ویڈیو وائرل

فوٹو: فائل


 بالی ووڈ کے دبنگ خان نے دبنگ انداز میں رکشہ چلا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کی ایک  تازہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ سلمان خان ویڈیو میں  نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مہارت کے ساتھ رکشہ چلاتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ممبئی سے  کچھ دور واقع پنوپیل میں  اپنے فارم ہاؤس کے قریب رکشہ چلانے کا مظاہرہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@salmankhanfanclub)


جیسے ہی سلمان خان رکشہ چلاتے ہوئے سڑک پر نکلے تو دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ آس پاس موجود لوگوں  نے سلمان خان کے منفرد انداز  کو کیمروں میں قید کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کردی۔

سلمان خان یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کو دیکھ کے ان کے مداحوں نے خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں