قومی اسمبلی نے 5247 ارب روپے کا مالیاتی بل منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 5247 ارب روپے کا مالیاتی بل منظور کرلیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مطالبات  زر اور کٹوتی کی تمام تحریکیں نمٹانے کے بعد قومی اسمبلی نے مالی سال برائے 2018-19 کے لیے پانچ ہزار 247 ارب روپے کے میزانیے کی منظوری دے دی۔

جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹیکس ایمنسٹی کی دو نئی ترامیم بھی فنانس بل میں شامل کرنے کی تجویز دی جسے اسمبلی نے منظور کرلیا۔

نئے مالی سال میں غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لیے 65 ارب پانچ کروڑ اور بیرونی قرضہ جات کے مصارف کے لیے 143 ارب سے زائد کے مطالبات زر پیش کیے گئے۔

قلیل المدتی بیرونی قرضوں کے لیے 53 ارب سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے، رواں برس ہونے والے عام انتخابات کے لئے 6 ارب 60 کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے بعد فنانس بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں سے منظوری کے بعد بل کو ایوان صدر ارسال کیا جائے گا۔

قبل ازیں صاحبزادہ طارق اللہ، شیر اکبر خان سمیت متعدد ارکان اسمبلی کی جانب سے  پیش کی جانے والی کٹوتی کی تحریکیں مسترد کر دی گئی تھیں۔


معاونت
متعلقہ خبریں