آئی سی سی نے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


نیویارک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، جو روٹ اور کین ولیمسن کو پلیئر آف دی ائیر نامزد کیا ہے۔ شاہین آفریدی نے 36 بین الاقوامی میچوں میں 78 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ کیچز، زیادہ چھکوں اور سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا۔

محمد رضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ محمد رضوان نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 1915 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں