پاکستان میں نئے سال 2022 کا شاندار آغاز

پاکستان میں نئے سال 2022 کا شاندار آغاز

اسلام آباد: پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح نئے سال 2022 کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ ہم نیوز نے بھی اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔

حکومت نے سال نو پر عوام پہ پیٹرول بم گرا دیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پاکپتن، چنیوٹ، گوجرانوالہ، مری اور حیدرآباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کا استقبال شہریوں نے سخت سردی اور بعض مقامات پہ برفباری کے باوجود نہایت جوش و خروش سے کیا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعا کی کہ نیا سال  پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے خیر و برکت کا سال ثابت ہو اور اہل وطن کو وہ تمام خوشیاں میسر آئیں جن کی وہ دعائیں کرتے ہیں۔

اہل وطن نے اس موقع پرانسانیت و عالم اسلام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں مانگی کہ وہ اپنے رحم و کرم سے کورونا وائرس کی تمام اقسام سے لوگوں کو نجات عطا فرما ئے۔ آمین۔

نمائندگا ہم نیوز نے بتایا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر مسیحی برادری کی جانب سے آتشبازی کی گئی، چرچز میں کیک کاٹے گئے اور خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

نئے سال کے آغاز پر شب 12 بجے لوگوں کی بڑی تعداد سخت سردی میں بھی سڑکوں پہ آگئی جہاں انہوں نے آتشبازی کی، ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے ڈالے اور میوزک پررقص بھی کیا۔

نیاسال،موسم کمال، بھیگے بھیگے جنوری کی نوید، برفباری بھی ہو گی

واضح رہے کہ پوری دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں 31 دسمبر کی رات 12 بجتے ہی آکلینڈ کا اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا۔ سال نو کے آغاز پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا۔

آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پہ جمع لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آئندہ سال سے اچھی توقعات وابستہ کیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا خوبصورت منظر پوری دنیا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز کے ذریعے دیکھا۔

واضح رہے کہ سال نو پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری متعین کی گئی ہے، گشت میں اضافہ ہوا ہے اور شرپسند عناصر پہ نگاہ رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی دستے متین کیے گئے ہیں۔

براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2022 کا آغاز جاپان میں ہوا جس کے بعد جنوبی کوریا کے علاوہ قریبی ممالک میں نئے سال کی شروعات ہوئیں۔

سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ہوشیار: مقدمہ درج ہو گا

ہم نیوز کے مطابق اس کے بعد جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا نیا سال 2022 پاکستان پہنچا جہاں اس کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں