نیاسال،موسم کمال، بھیگے بھیگے جنوری کی نوید، برفباری بھی ہو گی


نئے سال کے پہلے ہفتے بارشیں ہی بارشیں ہیں، بادل جم کر برسیں گے،پہاڑوں پر شدید برفباری ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بھیگے بھیگے موسم کی نوید سنادی،2 جنوری سے مغربی ہوائوں کا زورہو گا۔

2 جنوری کی شام سے 6 جنوری کے دوران کوئٹہ،زیارت،پشین،ژوب،قلعہ عبداللہ،نوکنڈی،دالبندین،نوشکی، تربت، پنجگور،گوادر،پسنی،جیوانی،لسبیلہ،قلات،خضدار، مستونگ،نصیر آباد،جعفرآباد،جھل مگسی،بولان،سبی،کوہلو اور بارکھان میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی۔

ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،ملتان، خانیوال،ساہیوال،اوکاڑہ،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یار خان،سکھر،لاڑکانہ،شہید بےنظیر آباد،کراچی،دادو،جامشورو،میرپورخاص اورخیرپور میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

3 جنوری کی شام سے 7 جنوری کے دوران اسلام آباد،آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چترال، دیر،سوات،مالاکنڈ، کوہستان،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،صوابی،مردان، نوشہرہ،پشاور،چارسدہ،باجوڑ،کرم،وزیرستان اورکوہاٹ میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرف پڑے گی۔

3 جنوری کی شام سے 7 جنوری کے دوران ہی راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہاؤالدین،سرگودھا،خوشاب،بھکر، میانوالی،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد، گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،نارووال،لاہور اور قصور میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس ہفتے مری،گلیات،وادی نیلم،باغ،حویلیاں،راولاکوٹ،ناران،کاغان،ہنزہ،گلگت،سکردو،استور،چترال،دیر،سوات،مالم جبہ،کوئٹہ،پشین،زیارت،قلعہ عبد اللہ،ہرنائی اورچمن میں شدید برفباری ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی،3 سے 5 جنوری کے دوران سبی،بولان،قلات،خضدار سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔


متعلقہ خبریں