جی ایس ٹی 17 فیصد ہو گا، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے اثر نہیں پڑتا: چیئرمین ایف بی آر

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈاکٹر اشفاق احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ ختم ہوتی ہے تو اس کا اثر کہیں نہیں پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ قوانین میں ترامیم کی ہیں۔

منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے تسلیم کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کوئی خوش نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ہمیشہ ٹیکسز لگانے کی بات کی تھی۔

چیئرمین ایف بی آر نے واضح طور پر کہا کہ آئی ایم ایف کو معاشی نمبرز چاہئیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم جی ایس ٹی کو 17 فیصد پر لائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فوڈ پراڈ کٹس کو محفوظ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارما سیکٹر کے خام مال پر ہم ٹیکسز اکھٹا کریں گے لیکن ادویات پر ٹیکس کو زیرو ریٹڈ کیا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ فوڈ آئٹمز، ویجیٹلز،ف ش میٹ، شوگر کین اور شوگر کو ہم نے محفوظ رکھا ہے۔

ایف بی آر نے بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کر دیا

چئیر مین ایف بی آر نے کہا کہ فارماسوٹیکل سیکٹر کے لیے ریفنڈز ایک ہفتے کے دوران ہوں گی، فارماسیوٹیکل سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لائیں گے اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کی خریدوفروخت کا ڈیٹا دیکھا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر اشفاق احمد چیئرمین ایف بی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صنعت وپیداوار کی مشاورت سے اون منی کو ڈبل فگرز کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے واضح طورپر کہا کہ غیر ملکی ڈرامہ سیریلز پر ٹیکس کا نفاز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل پر ٹیکسز کا نفاذ وفاقی وزارت اطلاعات سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں تین سالوں کے دوران تسلسل کے ساتھ اضافہ

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوی ایشن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ٹیکسز عائد کیے گئے تو مجبوراً ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں