شریف خاندان اور ان کے ملازمین کو ہیلتھ کارڈز بھجوانے کا فیصلہ

عمران خان کل عوام کی فون کالز وصول کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے، شہباز گل

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اعلان کیا ہے کہ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کو بھی ہیلتھ کارڈز بھجوا رہے ہیں جس کے بعد اب کسی کو بھی علاج کے لیے لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آج لاہور کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے اور پاکستان کی تاریخ میں نیا باب لکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہری اسپتالوں میں دس لاکھ روپے تک کا علاج کراسکیں گے اور پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صحت کارڈ جیسی سہولت امریکہ جیسے سپر پاور ملک میں بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی بدولت اب شہری سرکاری و نجی اسپتالوں میں دس لاکھ روپے تک کا مفت علاج کراسکتا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ 31 مارچ تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےغریب آدمی کو ہیلتھ کارڈ دیا ہے۔ انہوں نے منی جبٹ کے حوالے سے کہا کہ جوچیزیں ہمارے اختیار میں ہیں وہ سستی رکھی گئی ہیں اور جو اختیار میں نہیں ہیں وہ مہنگی ہوئی ہیں۔

جی ایس ٹی 17 فیصد ہو گا، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے اثر نہیں پڑتا: چیئرمین ایف بی آر

انہوں نے کہا کہ بچوں کی ٹافیوں سے مال بنانے والے نے ایک ارب 40 کروڑکا منافع کمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ایک طرف منافع اوردوسری طرف مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے استفسارکیا کہ بتایا جائے کہ حکومت میں رہتے ہوئے عمران خان نے کون سی فیکٹری یا شوگر مل بنائی؟ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں صرف کیمپ آفسز کے اخراجات چار چار ارب روپے کے ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئی اثاثے نہیں بنائے، اس طرح پہلے ورلڈ کپ جیتا اور اب غریب کا دل جیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرکٹ سے کمایا ہوا پیسہ شوکت خانم میں جمع کرا دیا،۔

شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے محبت کرتے ہیں اور ان کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی شوگر یا ٹیکسٹائل ملیں نہیں ہیں اور نہ ہی لندن میں اپارٹمنٹس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 3 شوکت خانم اسپتال بنائے ہیں۔

وزیراعظم نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پیٹرول پوری دنیا میں مہنگا ہوا ہے جب کہ برطانیہ میں گیس 500 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ اشیا پر 17 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جب کہ غریب کے کھانے والی اشیا پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں