اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ


کراچی:  عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

بھارت میں اومیکرون، ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

ہم نیوز نے اس ضمن میں سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز جن گیارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی ان کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کے ٹیسٹ کرنے کے لیے متعلقہ ٹیمیں گھروں پر پہنچ گئی ہیں۔

اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے، بل گیٹس

حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیموں نے متاثرین کے اہل خانہ اور ان کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے۔

اومیکرون: شعبہ صحت، ترجیحات کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے، فافن

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے اس ضمن میں بتایا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں