ہوشیار: اومیکرون کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش آگئی

کیا اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا ؟

کراچی: اومیکرون کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی گئی ہے۔

اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ

ہم نیوز نے یہ بات سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں صوبائی محکمہ صحت نے باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ذمہ دار کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بھیجے جانے والے خط میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز گیارہ افراد میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کورونا کیسز کا سونامی آنے والا ہے، عالمی ادارہ صحت

واضح رہے کہ صوبائی محکمہ صحت نے اسی حوالے سے متاثرین کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ لینے کے لیے آج اپنی خصوصی ٹیم گھروں پر بھیجی تھی جس نے اہل خانہ سمیت رابطے میں آنے والے آنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی جمع کیا ہے۔


متعلقہ خبریں