مقبوضہ کشمیر: نیو ائیر پرمندر میں بھگڈر سے 12 افراد ہلاک


مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیو ائیر کے جشن کے دوران مندر میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد  ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھگدڑ مچنے کا واقع تریکوٹہ کی پہاڑیوں پر موجود مندر کے احاطے میں پیش آیا۔سال نو کے موقع پر مندر میں یاتریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔  یاتریوں کے رش کے باعث بھگدڑ مچنے کا واقع پیش آیا۔

پولیس حکام نے بھگدڑ مچنے کے واقع میں 12 ہلاکتوں اور 14 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنت منہوج سنہا نے کہا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں