ن لیگی ایم پی اےبلال یاسین کا آپریشن مکمل،حالت خطرے سے باہر، مقدمہ درج

کسی سے دشمنی نہیں، اکیلا ہی رہتا ہوں، بلال یاسین

 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین کا آپریشن مکمل کر لیا گیا جبکہ حملے کا بھی مقدمہ تھانہ داتا دربار میں 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن میو اسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کو آپریشن کے بعد ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سے سرجیکل ٹاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق بلال یاسین دو دن آئی سی یو میں رہیں گے۔ جس کی بعد وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بلال یاسین کو دو طرح کے زخم لگے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتیا کہ بلال یاسین کو ٹوٹل دو گولیاں لگیں تھیں۔  حملے میں ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر گزری ہے، زخم کی پٹی کر دی گئی ہے۔ بلال یاسین کی ہڈی پر لگنی والی گولی کا زخم زیادہ گہرا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ شک ہے کہ ہڈی پر لگنے والا گولی کے دو ٹکرے ہوئے ہیں،ایک ٹکرا نکال دیا ہے۔ ایکسرے کے بعد دوسرے ٹکرے کے حوالے سے واضح فیصلہ کر سکیں گے۔زخم بھرنے میں چھ سے نو ماہ لگ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں