دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.28فیصد ریکارڈ

انڈے، گوشت، مرغی، سبزیوں کی قیمتیں 76 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ادارہ شماریات نے دسمبر میں مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ مہنگائی میں معمولی کمی  ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.02فیصد  کمی سے 12.28فیصد رہی۔ جولائی سے دسمبر کے دوران مہنگائی کی شرح 9.81ریکار ڈ کی گئی۔

اعدادو شمار کے مطابق ایک ماہ میں دال مسور 8.64، دال ماش 6.58خوردنی تیل 6فیصد مہنگا ہوا۔دال چنا 5.27، پھل 4.81، چنے 4.71اور دودھ 2.83فیصد مہنگا ہوا۔
ایک ماہ میں ٹماٹر 49.74، سبزیاں 25.73، آلو 19.76فیصد سستے ہوئے۔چکن18.34، پیاز 17.8، چینی 9.22اور انڈے 3فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں مسٹرڈ آئل 60.77اور خوردنی تیل 59.33فیصد مہنگے ہوئے۔ویجی ٹیبل گھی 56.33، دال مسور 33.56، پھل30فیصد مہنگے ہوئے۔

بجلی کی قیمت 59.38اور موٹر فیول 39.68فیصد مہنگے ہوئے۔ گوشت 20.4، چنے20.13، آٹا19.12 اور گندم14.63 فیصد مہنگے ہوئے۔

دودھ 14.46، گڑ 14.13اور چینی 13.28فیصد مہنگے ہوئے۔ ٹماٹر 28.90، پیاز27.73 اور دال مونگ 24.59 فیصد سستے ہوئے۔آلو 23.96، چکن 14.34، انڈے 8.19، مسالحہ جات 2.63فیصد سستے ہوئے۔


متعلقہ خبریں