وزیر اعلیٰ پنجاب بات کم اور کام زیادہ کر رہے ہیں، فرخ حبیب


فیصل آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بات کم اور کام زیادہ کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین صرف امداد کی مد میں نہیں آئی اور حکومت کورونا ویکسی نیشن پر اب تک 2 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے۔ کورونا کے بعد پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے مالیت کا صحت کارڈ دیا جا رہا ہے جبکہ صحت کارڈ سے پاکستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم اپ گریڈ ہونے جا رہا ہے۔ تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام موجودہ پنجاب حکومت چلا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.28فیصد ریکارڈ

فرخ حبیب نے کہا کہ 750 ارب روپے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو رہا ہے اور گزشتہ سال وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 98 فیصد ترقیاتی بجٹ پر خرچ کیا جبکہ شہباز شریف فوٹو شوٹ وزیر اعلیٰ تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بات کم اور کام زیادہ کر رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی معیشت دوست پالیسی ہے۔ ہم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 2 ہزار 900 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا ہے۔

صحت کارڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ شہری صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکتے ہیں اور حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی ہے۔


متعلقہ خبریں