صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا کا شکار

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا کا شکار

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا کا شکار ہو گئے۔

ترجمان صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کورونا رپورٹ مثبت آنے پر تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر نے طبیعت خرابی پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا۔

صوبائی وزیر نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب بات کم اور کام زیادہ کر رہے ہیں، فرخ حبیب

واضح رہے کہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال گزشتہ برس بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے اور جب ان کی اہلیہ نے احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کرایا تو ان میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں