محکمہ تعلیم پنجاب کی کارروائی: نجی اسکول مالکان نے تعطیلات کا اعلان کردیا

نجی اسکولز نے امتحانات منسوخ کرکے تعطیلات کا اعلان کردیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب کی چھاپہ مار ٹیمیں کارروائیاں کرکے نجی اسکول مالکان کو راہ راست پر لے آئیں۔ شہر کے بیشتر نجی اسکول مالکان نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

واقعات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تو نجی اسکول مالکان نے اس پر عملدرآمد سے ہی انکار کردیا۔ متعدد نجی اسکول مالکان نے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے صورتحال کا فوری نوٹس لیا اور ’مصلحت‘ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر 53 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

چھاپہ مار ٹیموں نے چھاپے مارے اور نوٹسز جاری کیے۔ جن اسکولوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ان میں گرائمر اسکول، دی ایجوکیٹر، سٹی گرائمر اسکول، بیکن ہاؤس، امریکن لائفس اور کپس اسکول سمیت 97 دیگر شامل تھے۔

چھاپہ مار کارروائیاں دیکھنے اور نوٹسز ملنے کے بعد نجی اسکول مالکان نے اعلان شدہ امتحانی شیڈول منسوخ کرکے تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہر کے چند اسکول اب بھی چھٹیوں کےخلاف ہیں۔ اسکول مالکان کا کہنا ہے کہ دس جون تک امتحانات ہیں لہذا وہ اسکول بند نہیں کرسکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی بشیر زاہد گورائیہ کا کہنا ہے کہ اسکول بند نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ کیا جائے گا اور لائسنس بھی معطل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں