بھارت: کورونا سے 10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی بھی متاثر


نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس نے 10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی شدت میں تیزی آ گئی ہے جس سے اراکین اسمبلی اور وزرا بھی متاثر ہیں۔ مہاراشٹرا کے 10 وزرا اور 20 اراکین اسمبلی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی مہلک وبا کے نئے نئے ویرینٹ سامنے آ رہے ہیں اور اس وقت دنیا بھر میں اومیکرون نے خوف پھیلا دیا ہے جو تیزی سے اپنے پنجے گاڑتا چلا جا رہا ہے اور کم ہوتے کورونا کیسز میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اومیکرون، ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

بھارت وبائی صورتحال کے ابتدائی ایام سے ہی شدید متاثر رہا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کرونا میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن رہے تھے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 22 ہزار 775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 406 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 61 ہزار 579 جبکہ اموات 4 لاکھ 81 ہزار486 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں