اسکردو میں زلزلے سے تباہی، متاثرین سخت سردی میں مشکلات کا شکار


 اسکردو میں 27 دسمبر کو آنے والا زلزلہ تباہی کی داستان رقم کرگیا۔ سیکڑوں مکانات اور دو درجن کے قریب رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

اسکردو میں زلزلے نے سیکڑوں خاندانوں سے چھت چھین لی۔27 دسمبر کو اسکردو کی سب ڈویژن روندو میں آنے والے زلزلے میں 450مکانات تباہ ہوگئے۔21 رابطہ سڑکیں،3 پاور ہاؤسزبھی  تباہ ہوئے۔ واٹرسپلائی اسکیمیں اور ڈسپنسریز بھی متاثر ہوئیں۔

زلزلے سے 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ تلو، تلو بروق، گنجی سبسر اور استک سمیت نواحی دیہادت میں مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ یخ بستہ موسم نے متاثرین کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شدت5.3ریکارڈ

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروایاں جاری ہیں۔ متاثرین کو خوراک اور ٹینٹوں سمیت ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گگت بلتستان نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور سے 26 کلومیٹر دو جنوب میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ  کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر  زیر زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکے نہ صرف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محسوس کیے گئے بلکہ آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے تھے

 


متعلقہ خبریں