بینک کی غلطی، راتوں رات لوگوں کے اکاؤنٹ بیلنس میں اضافہ

Pound

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریال ، درہم ، دینار اور پائونڈ کا ریٹ کیا رہا؟جانئے


لندن: برطانیہ میں بینک کی غلطی سے لوگوں کے اکاؤنٹس بیلنس میں راتوں رات اضافہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کے ایک بینک کی غلطی سے لوگوں کے اکاؤنٹس میں راتوں رات ہزاروں پاؤنڈز کا اضافہ ہو گیا۔

کرسمس کے موقع پر بینک کے 75 ہزار اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈز منتقل ہو گئے۔ جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا اور لوگوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی تاہم بعد ازاں بینک نے غلطی معلوم ہونے پر اکاؤنٹس ہولڈرز سے رابطے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی تنخواہ میں غیرقانونی اضافہ کرنے والے ملزم کو 7 سال قید

لوگوں سے پیسے واپس لینے کے لیے بینک کے عملے کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ تر رقوم حریف بینک کے کھاتوں میں جمع کرائی گئی تھیں۔

بینک حکام کا کہنا تھا کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہمارے کارپوریٹ کلائنٹس کی جانب سے کچھ ادائیگیاں وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں غلطی سے 2 مرتبہ کر دی گئیں اور اب بینک اپنی غلطی ٹھیک کرنے کے لیے دیگر بینکوں سے مل کر کام کر رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں