بلاول بھٹو صاحب! آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، مصطفیٰ کمال

بلاول بھٹو صاحب! آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، مجھے ظالم نظام میں نہیں جینا: مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلے کاٹنے والوں کا خاتمہ ہو گیا تو لاکھوں مصطفیٰ کمال بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جب اکیلے تھے تب بھی نہیں ڈرے جب کہ آج تو لاکھوں مصطفیٰ کمال ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے، کراچی کے عوام ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 30 جنوری 2022 بروز اتوار کو تبت سینٹر پر پورے کراچی کو جمع ہونا ہے۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ دور سے وزیر اعلیٰ کو آواز نہیں جاتی لہذا کوئی تقریر نہیں ہوگی اور سیدھا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو حقوق دلا کر لوٹیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ پورے پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ کارکنان ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور جو بھی 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہوگا، اس میں اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے بلدیاتی بل لایا گیا، آفاق احمد

ہم نیوز کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایک دن عوام گھر سے نکلے گی تو نسلیں سکون سے رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک فرقے، قومیت یا کمیونٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ تمام انسانوں کا مسئلہ ہے۔


متعلقہ خبریں