پاک بحریہ کے سربراہ سےسنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین کی ملاقات


اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے ملاقات کی ۔

نیول ہیڈ کوارٹرمیں ہونے والی ملاقات کے لیے جب معزز مہمان کی آمد ہوئی تو چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول ون بیلٹ، ون روڈ کے اہم منصوبے سی پیک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے قریبی اور مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔ سنٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کے ہر مشکل دور کا دوست ملک قرار دیا ہے۔

ملاقات کے دوران سی پیک کی کامیابی کو خطے کی اقتصادی ترقی و کامیابی قرار دی گئی۔


متعلقہ خبریں