پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست سے متعلق خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

پرویز خٹک

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست سے متعلق خبریں چل رہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی نے 19 ، پی ٹی آئی  نے 17 اوراے این پی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں۔

سیٹنگ کرنیوالوں کو ٹکٹ سے نوازا گیا، وزیراعظم کو رپورٹ دینے والے مجرم ہیں: شفیع جان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دو ڈویژنوں میں سب سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی رائے سے ویلیج کونسل کی سطح پر پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جائے گی اورنچلی سطح کی تنظیم کو مضبوط بنایا جائے گا۔

بلدیاتی انتخابات میں شکست، محمود خان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ کو ایک نیا اسپتال ملے گا جس میں تمام ضروری سہولتیں میسر ہوں گے اور ہمارے مریضوں کو علاج کے لیے پشاور جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسی طرح ہاسٹل اور میڈیکل کالج کی بلڈنگیں بھی جلد تیار ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کنسٹرکشن کا کام کرتا ہوں لہذا مجھے پتہ ہے کام کیسے ہوتے ہیں؟

پرویز خٹک نے کہا کہ 100 کروڑ روپے کی لاگت سے ہم نے پل بنایا ہے جب کہ 2013 میں وعدہ کیا تھا کہ موٹروے انٹرچینج اور پل بناؤں گا۔

جب تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا، عوام کو موقع دیا تو حشر نشر آپ نے دیکھ لیا: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت میں نے وعدہ کیا تھا کہ وفاق میں آتے ہی اپنے وعدے پورے کروں گا اور آج  پل بن گیا ہے جب کہ موٹروے انٹرچینج کی منظوری ہوچکی ہے، جلد بن جائے گا۔


متعلقہ خبریں