عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

FBR

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔

جس کی جتنی طاقت ہے وہ اتنا ٹیکس چھپاتا ہے، اب ٹیکس دینا ہو گا، وزیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پارلیمنٹرینزکی سال 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں بتائی ہے۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے 82 لاکھ 42 ہزار662 روپے ٹیکس دیا۔

موبائل فون مزید مہنگے، رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم، 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد

ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری کے تحت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پانچ لاکھ 35 ہزار 243 روپے ٹیکس ادا کیا۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے 22 لاکھ 18ہزار229 روپے ٹیکس دیا جب کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کےمرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے 48 لاکھ 71 ہزار277 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

ہم نیوز نے ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹیکس کی مد میں صرف مبلغ دو ہزارروپے ادا کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں