پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا

پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا

کراچی: قومی خزانے میں ٹیکس کے ذریعے سب سے زیادہ رقم پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے جمع کرائی ہے۔

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

ہم نیوز کے مطابق یہ انکشاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2019 میں کیا گیا ہے۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے 14 کروڑ7 لکھا روپے سے زائد ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔

وزرائے اعلیٰ نے ٹیکس کے ذریعے قومی خزانے میں کیا جمع کرایا؟

واضح رہے کہ نجیب ہارون نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔ نجیب ہاورن نے کچھ عرصہ قبل ناراضگی کی بنیاد پر ایم این کی نشست سے مستعفی ہونے کے لیے باقاعدہ خط بھی لکھ دیا تھا۔

اعداد و شمار کے تحت نجیب ہارون کے بعد طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، اس طرح وہ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون مستعفی

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی نے دو کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا جس کی وجہ سے وہ اراکین پارلیمنٹس میں تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں