جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان


پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دن ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے دیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس کے روز ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی جج سے ہماری ذاتی دشمنی نہیں ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کو لانے کا مقصد کیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب: جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہونگی؟

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اگلے ماہ ریٹائر ہورہے ہیں، خود چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ ججز کی تقرر کا معاملہ نئے چیف جسٹس پر چھوڑنا چاہئے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے کہ سینیارٹی کے اصول کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ججز تقرری میں سنیارٹی کا اصول ہر صورت سامنے رکھنا چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں