متوقع وزیراعظم شہباز شریف ہیں، امید ہے نواز شریف23مارچ کے احتجاج میں ہوں: خرم دستگیر

بجلی بحالی کیلئے 10 بجے کی ڈیڈلائن مقرر، بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امید ہے 23 مارچ کے لانگ مارچ میں نواز شریف موجود ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ متوقع وزیراعظم شہباز شریف ہیں،برطانوی عدالتوں نے بھی شہباز شریف کوکلین چٹ دی ہے۔

مطالبے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، مریم نواز کے خلاف اپیل خارج

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہربخاری کے ساتھ میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مہنگائی 12 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف گیارہ ماہ جیل میں گزار چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر حربہ آزما چکی ہے لیکن ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔

 نئے سال پرپٹرول بم گرانے سے بہترتھا کہ عمران نیازی استعفی دے دیتے، شہباز شریف

ایک سوال کے جواب میں خرم دستگیرنے واضح طور پر کہا کہ شہبازشریف نے جوحلف نامہ دیا تھا وہ نوازشریف کی صحت سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے کتنا ٹیکس ادا کیا؟ ایف بی آر نے بتادیا

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شفاف اورمداخلت سے پاک انتخابات ہمارامطالبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مریم نواز کا کردار بہت اہم ہے۔


متعلقہ خبریں