لاہور میں بارش سے اسموگ کی چھٹی

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش

بارش کے بعد لاہور میں اسموگ اور آلودگی کے بادل چھٹ گئے۔

گزشتہ رات سے جاری بارش نے لاہور کو پہلے تین آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکال لیا۔ لاہور  189 اے کیو آئی کے ساتھ 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پرآگیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں اسموگ کے بادل چھٹنے لگے۔ رات سے جاری بوندا باندی نے لاہور شہر کو پہلے تین  آلودہ ترین شہروں کی فہرست سے نکال دیا۔

دو ماہ سے اسموگ اور فضائی آلودگی نے شہریوں کو جہاں موسمی بیماریوں میں مبتلا کیا وہیں آنکھوں میں جلن، سوزش، اور خراش نے جینا محال کر رکھا تھا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز تک بارشوں کی نوید سنائی ہے جبکہ درجہ  حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں