غیرملکی سفرا پر پیشگی اجازت کے بغیر وزرا سے ملنے پر پابندی


وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سفرا پر پیشگی اجازت کے بغیر وزرا سے ملنے پر پابندی لگا دی۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی،سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئی سفیروزارت خارجہ کوپیشگی اطلاع دیئے بغیرکسی وزیرسے ملاقات نہیں کریگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کلیئرنس کے بعدغیر ملکی سفرا،  وزرا سے ملاقات کرسکیں گے جس میں وزارت خارجہ کاایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارتیں وزارت خارجہ کی طرزپرکارکردگی رپورٹ عوام کےسامنے رکھیں۔


متعلقہ خبریں