پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: 31 کروڑ سے زائد رقم ظاہر نہیں کی، اسکروٹنی کمیٹی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: 31 کروڑ سے زائد رقم ظاہر نہیں کی، اسکروٹنی کمیٹی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔

فارن فنڈنگ: اپوزیشن جماعتوں کی حقیقت قوم کے سامنے آئیگی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سال 2008 سے 2013 تک صرف چار اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ تحریک انصاف کے 18 پارٹی اکاؤنٹس تھے۔

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس میں 1 ارب 33 کروڑ22 لاکھ 33 ہزار 368 روپے ظاہر کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے تحت اکاؤنٹس میں ایک ارب 64 کروڑ 26 سے زائد رقم وصول کی گئی۔

فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 31 کروڑ سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔


متعلقہ خبریں