پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

یاسمین راشد

لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قریطینہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں اومیکرون کے 14 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعلق ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین ڈینگی سے متعلق اجلاس میں شریک تھیں جس میں چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود تھے۔

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9فیصد تک پہنچ گئی

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام شرکائے اجلاس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کورونا ٹیسٹ کرالیں۔

کورونا کا خوف: بھارت میں کرفیو نافذ

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکہ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کرایا تو اس کی رپورٹ مثبت آگئی۔


متعلقہ خبریں