پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری

ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے پیٹرول پر4.77 فیصد جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر9.08 فیصد ٹیکس کی شرح مقرر کی ہے۔

ایف بی آر نے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 8.30 فیصد جب کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2.70 فیصد شرح مقرر کی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات: فراہمی میں تعطل پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

خیال رہے کہ حکومت نے چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے ہو گئی،

700 ارب کے ٹیکسز لگانیکا مطالبہ تھا، 343 ارب کے ٹیکسز میں چھوٹ کم کیں، ایف بی آر

نوٹی فکیشن کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

حکومت نے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر نئی قیمت 113 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں