ایپل 500 کھرب روپے کے اثاثوں تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی کمپنی


امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 500 کھرب روپے کے اثاثوں تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی کا شیئر گزشتہ روز 182 اعشاریہ 88 ڈالر تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

1976 میں بننے والی کمپنی  نے 2018 میں ایک ٹریلین ڈالرز اور 2020 میں 2 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی تھی، جبکہ ایک اور ٹریلین کا ہندسہ عبور کرنے میں امریکی کمپنی کو  صرف 16 ماہ اور 15 دن کا وقت لگا۔

رپورٹ کے مطابق تین کھرب ڈالرز برطانیہ یا ہندوستان کی مجموعی جی ڈی پی کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں