سعودی عرب، امارات اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں9 ہزار991 پاکستانی قید

فائل فوٹو


اسلام آباد: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کل 9 ہزار 991 پاکستانی قید ہیں۔

سعودی عرب: پاکستانی قیدیوں کی جلد رہائی پر بات چیت

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزارت خارجہ کی جانب سے ایوان بالا (سینیٹ) میں جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں بتائی گئی ہے۔

سینیٹ کو تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 55  پاکستانی قید ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات میں ایک ہزار 998 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔

حکومت کا تھائی لینڈ سے پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کا فیصلہ

وزارت خارجہ کے تحریری جواب میں سینیٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یونان میں 884 پاکستانی قید ہیں جب کہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 345 ہے۔

اعداد و شمار کے تحت انڈونیشیا میں 8 ، آئرلینڈ میں 2، ایران میں 100، عراق میں 109، اٹلی میں 291 ، جاپان میں 9، قازکستان میں 1 ، کینیا میں 6 ، کویت میں 65 اور لیبیا میں 30 پاکستانی قید ہیں۔

یورپی اور عرب ممالک میں 8 ہزار 416 پاکستانی قید ہیں، قریشی

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کو وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ ملائیشیا میں 242، نیپال میں 21، اومان میں 309، قطر میں 189، اسپین میں 163 اور ترکی میں 263 پاکستانی قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں