بلال یاسین حملہ کیس، پولیس نے ملزم ساجد گرما کو حراست میں لے لیا

کسی سے دشمنی نہیں، اکیلا ہی رہتا ہوں، بلال یاسین

لاہور میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے شبہ میں ملزم ساجد عرف گرما کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرے ملزم محسن کی گرفتاری کےلیے محکمہ داخلہ کو نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ ملزم افضل نے پولیس کو دونوں ملزمان کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق کیس میں ابتک جیو فینسنگ کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ موبائل نمبرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، جس میں سے انویسٹی گیشن پولیس نے پانچ سو مشتبہ  افراد کے نمبر شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔

کسی سے دشمنی نہیں، اکیلا ہی رہتا ہوں، بلال یاسین

موہنی روڈ اور اس کے گردو نواح سے پچاس سی سی ٹی وی فوٹیجیز پرائیویٹ کیمروں سے حاصل کی گئیں جبکہ ڈٰی وی آرز کو فرانزک کےلیے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتک واقعہ میں ملوث سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے  جن سے تفتیش کی جا رہی  ہے۔ پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مرکزی ملزمان کی تصاویر اور انکے زیر استعمال پستول ملی چکی ہے۔


متعلقہ خبریں