ن لیگ عمران خان سے گھبراتی ہے، نواز شریف کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے: اعتزاز احسن

ن لیگ عمران خان سے گھبراتی ہے، نواز شریف کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے: اعتزاز احسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان سے گھبراتی ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا۔ انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو لگتا ہے کہ عمران خان سے ہاتھ اٹھا لیا گیا ہے۔

متوقع وزیراعظم شہباز شریف ہیں، امید ہے نواز شریف23مارچ کے احتجاج میں ہوں: خرم دستگیر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں میزبان اور ممتاز صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔

ممتاز قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کا ہر وقت اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشدملک کی ویڈیو اور کیلبری فونٹ جعلی تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو میں مینجمنٹ کا فرق ہے، صدر بننے کے بعد آصف زرداری کا عوام سے رابطہ کٹ گیا اورعوام سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہوا۔

آصف زرداری کو کریڈٹ دونگا، بھاگے نہیں، مقدمات کا سامنا کیا: شبلی فراز

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ 1961 سے پارٹی فنڈنگ کے قانون پر کسی نے توجہ نہیں دی حالانکہ اس قانون پر توجہ دینے کی بہت ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک نے اس قانون کے متعلق لاپرواہی برتی۔

چودھری اعتزازاحسن نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے شہزادوں کی زندگی گزاری اور پھر انہیں پھانسی دی گئی، جس نے آصف زرداری کی زبان کاٹی وہ آج سینیٹ میں بیٹھا ہے۔

نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے، لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے: رحمان ملک

انہوں ںے کہا کہ یہ تو دو دن جیل میں نہیں گزار سکتے ہیں جب کہ ہماری تو پوری کی پوری لیڈر شپ جیل میں رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ گیارہ سال جیلوں میں رکھا گیا ہے، ہم مشکلات برداشت کرنے والے ہیں۔


متعلقہ خبریں