ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر دستخط کیے، مزمل اسلم کا دعویٰ

ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر دستخط کیے، مزمل اسلم کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر دستخط کیے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ہم نے اسٹیٹ بینک کو کیسے گروی رکھا ؟

منی بجٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کنٹرول کریگا، فضل الرحمان

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں میزبان انعم احمد کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو کس طرح لگانا ہے؟ اس کا طریقہ ہم نے طے کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اس ضمن میں دلیل یہ دی جارہی ہے کہ اسٹیٹ بینک سے حکومت قرضہ نہیں لے سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2019 سے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا ہے بلکہ ہم نے ماضی کی حکومتوں کے اسٹیٹ بینک سے لیے ہوئے قرضے واپس کیے ہیں۔

ن لیگ عمران خان سے گھبراتی ہے، نواز شریف کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے: اعتزاز احسن

ترجمان وفاقی وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مقامی اور درآمدی دودھ کی قیمتوں میں تین گنا فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ٹیکس اہداف سے ابھی بھی آگے ہیں۔

مزمل اسلم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتون میں اضافہ نہیں ہوگا، کمی ہوگی، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

پارلیمنٹ، اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بلز پاس نہ کرے، خواجہ آصف

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ترجمان وفاقی وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کوئی ناجائز بات نہیں مانیں گے اور فیصلے ملکی مفاد میں کریں گے۔


متعلقہ خبریں