فی گھنٹہ3کھرب 34 ارب روپے کی کمائی


دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت تاریخ کی نئی اونچائیوں پر پہنچ رہی ہے، ٹیسلا کی شئیرز سکائی راکٹ کی طرح پرواز کر رہے ہیں، جس کے بعد چیف ایلون مسک نے فی گھنٹہ 1.4 ارب ڈالرز کما کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے حصص، پیر کو 13.5 فیصد بڑھ کر 1,199.78 ڈالر ہو گئے، جس کے بعد ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 30 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان بلوم برگ انڈیکس میں ان کی دولت 304 ارب ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

جبکہ کئی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے ایمازون کے مالک جیف بیزوس، 196 بلین ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک سے کہیں پیچھے رہ چکے ہیں۔

یاد رہے ایلون مسک نے 2021 میں دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، لیکن اب مسک دنیا کی امیر ترین فہرست میں بھی اپنی جگہ مسلسل مضبوط کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ‘پرسن آف دا ایئر’ قرار

امریکی کار کمپنی ٹیسلا نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ نئی گاڑیاں اپنے صارفین تک پہنچائیں۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں  87 فیصد زیادہ بنتی ہے۔

ٹیسلا نے گزشتہ سال  اعلان کیا تھا کہ وہ گاڑیوں کی ڈلیوری میں ہر سال 50 فیصد اضافہ کریں گے، تاہم گزشتہ برس حاصل کردہ نتائج اس سالانہ ہدف سے کہیں زیادہ تھے۔ گزشتہ برس کی صرف چوتھی سہ ماہی میں ہی ٹیسلا نے تین لاکھ آٹھ ہزار چھ سو کاریں فروخت کی تھیں۔

ٹیسلا کو اکتوبر میں سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب اسے کار رینٹل کمپنی ہیرٹز نے ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کا آرڈر دیا، جس کی سپلائی اس سال مکمل ہو جائے گی۔ یہ اعلان اس کار کمپنی کو امریکی سٹاک مارکیٹ میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی کمپنیوں کے کلب میں لے آیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں