ایما واٹسن فلسطینیوں کی آواز بننے پر یہود دشمن قرار


ہالی وڈ کی مقبول ترین سیریز ’ہیری پوٹر‘ کی اداکارہ ایما واٹسن نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی پوسٹ کی جس پر انہیں یہود دشمن قرار دے دیا گیا ہے۔

ایما واٹسن کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں، جہاں انہوں نے فلسطینی احتجاج کی تصویر شئیر کی جس پر ’یکجہتی ایک فعل ہے‘ کے الفاظ درج تھے۔

ہالی ووڈ اسٹار نے تصویر کے ساتھ حقوق نسواں کے لیے جدوجہد کرنے والی کارکن سارہ احمد کی نظم بھی شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ یکجہتی کے لیے ضروری نہیں کہ ہماری جدوجہد یا ہمارا دکھ مشترک ہو یا پھر ہماری امید ایک ہی ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emma Watson (@emmawatson)

ایما واٹس کی پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی، وہیں اسرائیلی سیاستدان اور یہودی ان کے خلاف ہو گئے، یہاں تک کے  امریکا میں اسرائیلی سفیر جلعاد اردن نے انہیں ’یہود دشمن‘ قرار دیا۔

انہوں نے ایما واٹسن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرنا ’یہود دشمنی‘ کے مترادف ہے۔

ایما واٹسن سے قبل بھی متعد ہالی وڈ شخصیات اور نامور افراد بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں، گزشتہ برس ماڈل بیلا حدید کو بھی فلسطینی افراد سے اظہار یکجہتی پر ’یہود دشمن‘ قرار دیا گیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں