سنگل چارج پر 620 میل سفر کرنے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک گاڑی


مرسڈیز نے ٹیسلا کو پیچھنے چھوڑنے کا دعوی کیا ہے، سنگل چارج پر 620 میل سفر کرنے ولی الیکٹرک کانسیپٹ گاڑی او کیو ایکس ایکس متعارف کرا دی۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کی تقریب میں کمپنی نے گاڑی کی جھلک دکھائی، جہاں کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس کی نئی کانسیپٹ گاڑی سنگل چارج پر 620 میل تک سفر کرسکتی ہے، یہ الیکٹرک کاروں کی اوسط رینج سے تقریباً تین گنا اور ٹیسلا کے ماڈل ایس سے 200 میل زیادہ ہے۔

ابھی تک مرسڈیز کا سنگل چارج پر متاثرکن 620 میل سفر کا دعویٰ کمپیوٹر ٹیسٹنگ پر مبنی ہے، کمپنی کے مطابق 2022 کے موسم بہار میں گاڑی کی ڈرائیونگ کے حقیقی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اگر یہ دعویٰ سچ ثابت ہوا تو سنگل چارج پر سب سے زیادہ سفر کرنے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہوگی۔

گاڑی میں مرسڈیز ای کیو ایس سے 50 فیصد بڑا بیٹری پیک موجود ہے جس کا وزن 30 فیصد کم ہے۔ بیٹری پیک میگنیشم اور الونیم بریکس سے تیار کیا گیا ہے جبکہ سسپنشن کی تیاری کے لیے میٹل کی بجائے گلاس فائبر پلاسٹک کو استعمال کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں